کراچی (پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل ریٹائر پرویز مشرف سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے دبئی میں ملاقات، یہاں جاری سنی تحریک کی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں اپنی ذات پر پاکستان کو فوقیت دینا ہوگا، اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست سے ملک دشمن قوتوں کو فائدہ ہوگا ،ہمیں ایک قوم بن کر پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کیلئے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا، موجودہ ملکی سیاسی بحرانی کیفیت سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی اکائیوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے استحکام کیلئے کام کرنے پر زور دیا، پرویز مشرف نے ثروت اعجاز قادری کو پاکستان عوامی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی، اور اُمید ظاہر کی کہ اس اتحاد کی کامیابی سے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی لوٹ آئینگی، اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے انقلاب لاناہوگا، ثروت اعجاز قادری نے پرویز مشرف کو مرکز اہلسنت کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اتحاد کیلئے مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔