ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب ملتان سمیت ڈویژن بھر کے اضلاع میں خادم پنجاب ڈویلپمنٹ سکیموں بارے ریکارڈ پنجاب حکومت بھیجوا دیا ہے ملتان ، خانیوال، وہاڑی اور لودہراں کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے 840سکیمیں تجویز کی گئی تھیں جن میں سے 804سکیموں کی منظوری دی گئی ، ملتان کی 39ترقیاتی سکیموں ورک آرڈ ر جاری ہونے کے باوجود تاحال شروع نہ ہوسکی ہے جبکہ 78سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر زیر التوا ہیں ، خادم پنجاب ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے میں ملتان پنجاب بھر میں 29ویں نمبر پر موجود ہے۔