ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز ملتان نے پی ایس ٹی کی سنیارٹی لسٹ جاری کردی ، بتایا گیا ہے کہ ڈی ای او زنانہ نے تمام پی ایس ٹی کی سنیارٹی لسٹیں تیار کرکے جمع کرادیں جس پر ان کی چیکنگ کاعمل شروع ہوگیا تمام سکولوں کو یہ لسٹیں میل کردی گئیں، تاکہ غلطی کی نشاندہی ہوسکے ، ملتان کے تمام سکولوں نے 5ماہ کے بجٹ کےلئے کوائف جمع کردایئے بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے رواں مالی سال کے باقی ماندہ مہینوں کےبجٹ کےلئے کوائف طلب کئےتھے جو تمام سکولوں نے جمع کرادئیے جو کل لاہور روانہ کردئیےجائیں گے، محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے 31دسمبر1990تک بھرتی ہونےوالے اساتذہ کی ترقی کیلئے کیس طلب کرلئے بتایا گیا ہے کہ سینئر اساتذہ کی ترقی کےلئے کیس طلب کئے گئے ہیں جن میں ایسے اساتذہ جو دسمبر 1990تک بھرتی ہوئے ان کی سینئر ہیڈماسٹر اور سینئرہیڈمسٹریس کے عہدے پر ترقی کےلئے کیس طلب کئے گئے ہیں۔