پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) تھری کے چھٹے اور آج کے پہلے میچ میں ملتان سلطانزنے اسلام آباد کو114 رنز کا ہدف دیدیا ۔
گزشتہ دو میچز میں اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دلوں میں جگہ بنانے والی ملتان سلطانز کے ابتدائی 4 کھلاڑی صرف 31رنز پر پویلین لوٹ گئے تو میچ میں اسلام آباد کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے تھے۔
مشکلات میں گھری ٹیم کے لئے کپتان شعیب ملک اور کیرون پولارڈ نے 54 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی،دونوں کھلاڑیوں نے اس دوران کئی خوبصورت شارٹس لگائے۔
85 کے اسکور پر 1چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 28رنز بنانے والے پولارڈ کو رسل نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا تو 95 کے اسکور پر 2 چھکوں کی مدد سے 35رنز بنانے والے شعیب ملک بھی کریز چھوڑ گئے ،ان کی وکٹ بھی رسل کے حصے میں آئی۔
شعیب ملک اور کیرون پولارڈ کے اوپر تلے آئوٹ ہونے کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی۔
اسلام آباد نے ساتویں وکٹ 105رنز پر حاصل کی ، سیف بدر 8رنز کو رومان رئیس نےبولڈ کردیا ،صرف 3رنز بعد ہی ملتان سلطانز کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا آل رائونڈر سہیل تنویر 9کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوگئے۔
شعیب ملک الیون کی نویں وکٹ 109پر گری ، عمران طاہر 2رنز کو رومان رئیس نے بولڈ کیا ، یہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کی تیسری وکٹ تھی۔
شعیب ملک الیون کی نویں وکٹ 109پر گری ، عمران طاہر 2رنز کو رومان رئیس نے بولڈ کیا ، یہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کی تیسری وکٹ تھی۔
ملتان سلطانز کے آخری آئوٹ ہونے والے بیٹسمین محمدعرفان تھے ،جو 2 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوئے ، آج کے میچ میں جہاں اسلام آباد کی بولنگ بہتر تھی وہیں فیلڈنگ نے بھی اطمینان بخش کارکردگی دکھائی ۔
اسلام آباد کی طرف سے کپتان رومان رئیس کامیاب ترین باولر رہے ،انہوں صرف 14رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں ، دیگر باولر ز میں محمد سمیع ، رسل نے 2،2 اور فن نےملتان سلطانز کے ایک کھلاڑی کو میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔
اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان رومان رئیس نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر احمد شہزاد تھے، انہیں 11 کے انفرادی اسکور پر اسٹیون فن نے میدان سے باہر کا راستہ دکھایا۔
گزشتہ میچ کے مقابلے میں رومان رئیس کا آج کا فیصلہ اب تک درست ثابت ہورہا ہے، اب تک ملتان سلطانز کے 4 بیٹسمین میدان چھوڑ چکے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی وکٹ 8 کے اسکور پر ملی جب گزشتہ دو میچوں میں نصف سنچریاں بنانے والے کمارا سنگاکارا کو رومان رئیس نے پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ کے پہلے ہی اوور میں سنگاکارا کو ایک چانس ملا تھا، لیکن وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور میچ کے تیسرے اوور میں اپنا کیچ آصف علی کو تھما بیٹھے۔
ملتان سلطانز کے دوسرے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین ڈیرن براوو تھے، اسٹیون فن نے زبردست کیچ پکڑا، یوں محمد سمیع میچ میں پہلی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسری وکٹ 19 کے اسکور پر ملی، صہیب مقصود کو رومان رئیس کی مدد سے محمد سمیع نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔
ماضی کے مشہور فاسٹ بولر وسیم اکرم اور وقار یونس ،جن کی بولنگ جوڑی کی آج بھی دنیا ئے کرکٹ میں مثال دی جاتی ہے،پی ایس ایل میں ان کی نگرانی میں کھیلنے والی ٹیمیں آج مدمقابل ہیں۔