نیب سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس آج دائرکریگاجبکہ ضمنی ریفرنس میں 2مزید لوگوں کو بھی ملزم نامزد کیا گیاہے۔
سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اسحاق ڈار کے خلاف آج ضمنی ریفرنس بھی دائر کرے گا، جس میں 2مزید لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیاہے۔
ان میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد اوراسحاق ڈارکے ذاتی ملازم شامل ہیں، سعید احمد پر منی لانڈرنگ کے لیے جعلی دستاویزات پر بینک اکاؤنٹس کھلوانے کا الزام ہےجبکہ سعید احمد کا اعترافی بیان جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 2میں موجود ہے۔
سعید احمد نے 3جولائی 2017کو جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان رکارڈ کرایاجبکہ ضمنی ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے شریک ملزمان کے ساتھ ملکر شریف خاندان کو ناجائزہ فائدہ پہنچایا ہے۔