• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری جمعی پونجی ے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی،اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،تین موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ سے محمودحسین شاہ کی موٹرکار نمبرایل ایکس ایکس-1773،تھانہ نیوٹاؤن کےعلاقہ سے حسیب اللہ کی مو ٹرسا ئیکل نمبرکوہاٹ کے پی کے 0299،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ چکری روڈسےاسد عباس کی موٹر سائیکل نمبرآرآئی ایم-636،تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ سے محمدارشدرشیدکی موٹرسائیکل نمبرایل ای ایکس 5920چوری ہوگئی۔تھانہ صدربیرونی کو اخلاق احمدنے بتایا کہ میں کسی ضروری کام کی وجہ سے فیملی کے ساتھ لاہور گیا ہوا تھا،ہماری عدم موجودگی میں نامعلوم چورگھرکے تالے توڑکر ایک سونے کا سیٹ ، ایک انگوٹھی ،تین نئے کمبل ، 20ہزار روپے کا پرائز بانڈاور 14ہزار 300روپے چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو صدام نے بتایاکہ ہماری کمپنی ایم ایس ایوب اینڈکو ائر پورٹ کے اندر سیمنزکے ساتھ مل کر کنسٹرکشن کاکام کر رہی ہے میں ضیاء ٹھلیاں روڈ سے ائر پورٹ کا ر گو گیٹ کیطرف اپنی گاڑی نمبرآرآئی ایس -1922 پرجا رہا تھا کہ سامنے سے اچانک وقاص عرف کاشی ، فضل خان ہمراہ دس بارہ لڑکے آگئے اورہماری گاڑی کا راستہ روک لیا،وقاص کے ہاتھ میں خنجر ، فضل خان مسلح چاقو اوردیگر لڑکے مسلح ڈنڈے تھے فضل خان اور وقاص نے خنجر اور چاقو کے زور پر دیگر لڑکوں سے باہم صلاح و مشورہ ہو کر زبردستی جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہو ئے گاڑی چھین لی اور فرار ہو گئے۔تھانہ نصیرآبادکومحمد اعظم نے بتایا کہ عدنان خان نے دھوکہ دہی سے امانتا مجھ سے میری گاڑی لی جواب واپس نہیں کررہاہے۔تھانہ سول لائن کو اسراراحمد علوی نے بتایاکہ راجہ خرم شہزاد اورراجہ عامر نے مجھ سے کاروبارکیلئے امانتاً10لاکھ روپے لئے جو اب واپس نہ کررہے ہیں۔تھانہ شالیمارکوتاج محمدنے بتایاکہ نامعلوم چورایف ٹین مرکزمیں میری دکان سےنقدی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نون کوڈھوک ملیارکے رہائشی طالب حسین نے بتایاکہ نامعلوم ملزمان مدعی کے گھرکے تالے توڑکرزیورات،نقدی ،ریوالوراورموبائل وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ گولڑہ کومحمدعارف نے بتایاکہ گل محمدنے زمین کی خریدوفروخت کے سلسلے میں مدعی کوتین کروڑپندرہ لاکھ روپے کاچیک دیا جوڈس آنرہوگیا۔تھانہ انڈسٹریل ایریانے شمس عالم کی رپورٹ پرمحمدعرفان کے خلاف 17لاکھ روپے کے دوچیک ،تھانہ لوہی بھیرنے امتیازاحمدکی رپورٹ پراقبال خان وغیرہ کے خلاف سات لاکھ روپے کےدوچیک ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔تھانہ سول لائن کو افتخارحسین نے بتایا کہ ریحانہ خان،اور شہزادی نے دھوکہ دہی سے مجھ سے پلاٹ دلانے کی غرض سے رقم لی اور مجھے جعلی اور فرضی کاغذات دئیے راجہ افرازخان نے مجھے3چیک مالیتی8لاکھ روپے دئیے جو ڈس آنر ہوگئے۔تھانہ صدرواہ کو یاسر محمودنے بتایا کہ گلفراز وغیرہ نے گاڑی میں سے بیگ ،اور25ہزارروپے چوری کرلئے۔
تازہ ترین