اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ( آج ) پیرکوکریں گے۔گزشتہ سماعت پراستغاثہ کے آخری گواہ انعام الحق کابیان قلمبند کیاگیا تھا جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ریفرنس تیار ہے مجاز اتھارٹی نے منظوری بھی دے دی ہے پیر کو ضمنی ریفرنس دائرکریں گے،عدالت نے نیب کوضمنی ریفرنس آج دائر کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔