کراچی( اسٹاف رپورٹر) گیارہویں چولستان جیپ ریلی12سے 14فروری تک صحرائے چولستان میں منعقد ہوگی۔ یہ پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مشکل ریلی ہے جو بڑے چیلنجز اور انتہائی سطح کے مقابلے پر مشتمل ہے۔ دریں اثنا ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ مہمانوں کوسہولیات کی فراہمی کاجائزہ کیمپ سٹی کی جگہ کاتعین ، پانی کی فراہمی کا بندوبست ، شائقین کے لئے ٹینٹ کی فراہمی و دیگرانتظامات کے لئے بہاولپور سے چولستان آمدو رفت وغیرہ کے لئے فنڈز منتظمین کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔