• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس، 8 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (ایجنسیاں) سابق فوجی حکمران پرویزمشرف کیخلاف آئین سے سنگین غداری کا مقدمہ ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ،، سماعت 8 مارچ کو ہوگی جس میں سابق صدر کی اہلیہ اور بیٹی کی وہ درخواستیں زیرغور آئیں گی جو جائیداد ضبطگی کے عدالتی حکم کیخلاف دائر کی گئی ہیں۔بیگم صہبا مشرف اور انکی بیٹی کو بھی نوٹسز جاری ہوگئے ہیں،رجسٹرار نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی انتظامات کیلئے خط لکھ دیا ہے،تین نومبر 2007 ء کو ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہونے اور آئین معطل ہونے پر ، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف سال 2013 ء میں آئین سے غداری کا مقدمہ قائم ہوا تھا۔مقدمہ کی سماعت ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت کررہی ہے ، اس مقدمہ میں ملزم پر فردجرم عائد ہوچکی ہے جبکہ مارچ 2016 ء￿ میں سابق فوجی صدر کے بیرون ملک چلے جانے کی وجہ سے ٹرائل پر مزید کارروائی نہیں ہوسکی ۔
تازہ ترین