لاہور(مانیٹرنگ سیل) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس منصوبے پر چینی کمپنی پہلے ہی معافی مانگ چکی ہے، عمران خان حقائق کو نہیں جھٹلا سکتے۔عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےپنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگانے والی کمپنی کو چینی سکیورٹی ریگولیٹری کمیشن نے بلیک لسٹ کر کے جرمانہ عائد کیا، عمران خان مسلسل جھوٹ بولنےکے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے اور سرکاری افسران پر بے بنیاد الزامات ان کی ذہنی پستی کا عکاس ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ہم نے نہیں چین کی ایس ای سی پی نے پکڑا، فیصل سبحان نے ملتان میٹرو میں کرپشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف گواہی دی تو اسے غائب کردیا گیا۔