لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا کہنا ہے احدچیمہ کرپٹ آفیسر تھے انہیں معطل کرنیکی بجائے ترقی دے دی گئی، ملتان میٹرو میں کرپشن کی گئی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے لیے یہ پاناما کیس ثابت ہو گا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو میں اربوں روپے کے کک بیک اور کرپشن کی گئی، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جو کہتا ہے ایک پائی کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی تو شہبازشریف کے لئے ملتان میٹروپاناما ثابت ہو گی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنی پوزیشن ایوان میں آکر بتائیں ۔