• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں: پیپلزپارٹی ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع و سٹی ملتان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری یاسین ،ریاض رضا،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ عمران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور اور پروگرام کے تحت آگے بڑھ رہی ہے ملتان کی انتظامیہ کا گھنٹہ گھر چوک پر چیئرمین بلاول بھٹو کا ہولو گرام خطاب زبردستی رکوا نا ریاستی غندہ گردی ہے، ملتان میں ہمارے ایک کارکن پر بلاول بھٹو کی تصویر لگانے پر جھوٹا پرچہ دے دیا گیا ، جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اب ملتان میں ہر صوبائی حلقہ اور ضلع ملتان کی ہر تحصیل میں پروگرام کے مطابق بلاول بھٹو کے ہولو گرام پروگرام ہوں گے ہم ملتان کی انتظامیہ کی غنڈہ گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں موجودہ حکمران پیپلز پارٹی کی بڑہتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو چکے ہیں ، پیپلز پارٹی جنرل الیکشن میں عوامی قوت سے پورے ملک پرحکمرانی کرے گی ،نواز شریف اور اس کے حواری بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ، پیپلز پارٹی ہی عوامی مسائل پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے 2018ء پاکستان کی خوشحالی کا سال ہو گا۔
تازہ ترین