کوئٹہ(پ ر)جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے ملک کا آئین توڑا اور ملک سے سنگین غداری کا مجرم پایا گیا اور بیماری کا بہانہ بنا کر فرار ہے جبکہ میڈیا پر آئے روز بیٹھ کر ملکی سیاست پر تبصرے کررہا ہے اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے اور 62،63 کے مطابق ملک کے قومی مجرم کی سیاسی پارٹی پر فوری پابندی عائد کرے ان کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے ملک لایا جائے تاکہ کوئی دوسرا شخص آئین توڑنے یا ملک سے غداری جیسے اقدامات کی جرات نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں چاہے جتنا بھی طاقتور ہو 20 کروڑ عوام کا بھی اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا دوہرے معیار کا قانون ختم ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اس کی ترقی وہ حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے جمہوری وطن پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔