• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Leisure Leagues Football Targarian Fc Won The Match

اسامہ اور عذیر کی شاندار ہیٹ ٹرکس کی بدولت ٹارگیرین ایف سی نے این فیگو ایف سی کو 9-1 کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔

ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام جاری لیژر لیگس فٹ بال سیزن تھری میں کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم او سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ پر میچز کھیلے گئے۔ کے یو فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر کھیلے جانے والے میچز میں ٹارگیرین ایف سی نے این فیگو ایف سی کو 9-1 کی شکست دی۔

محمد اسامہ نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 جبکہ محمد عذیر نے تین گول اسکور کئے۔ ایاز اور عمار نے ایک ایک گول کیا۔ لیور پول ایف سی کو اقبال میموریل پر 2-1کی سبقت حاصل ہوئی۔ محمد علی اور حماد رازق نے ایک ایک جبکہ طائی خم نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو خسارے کو کم کیا۔

سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ فیڈرل بی ایریاپر آر ایف یونائیٹڈ نے زیم ایف سی کو باآسانی 3-0کی شکست دی۔ فرحان خان نے2 جبکہ وعد افضل نے ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں سرسید ایف سی نے گروپ چمپئن نارتھ مسلم کو شکست دے کر حیران کردیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول بلال شاہ نے اسکور کیا۔

دریں اثناء حیدر آباد میں لیژر لیگس سیزن ٹو کی تقریب تقسیم انعامات اکبری گرائؤنڈ حیدرآباد پر منعقد ہوئی۔ لیژر لیگس کے ایریا منیجر پاکستان سید شہروز رضوی اور کوارڈی نیٹر محمد آصف نے تھنڈر بولٹ کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ونر ٹرافی اور حیدر ہنٹرز کو رنر اپ ٹرافی دی۔

تازہ ترین