سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ضمنی ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی۔ عدالت نے صدر نیشنل بینک سعید احمد سمیت تین ملزمان کو طلب کر رکھا ہے۔
ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بینک کے علاوہ نعیم محمود اور منصور حسن شاہ کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسحاق ڈار کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے جرائم میں ملوث پائے گئے۔
اسحاق ڈار نے کرپشن سے غیر قانونی طور پر 48 کروڑ 20ل اکھ روپے اور 40 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز بنائے، حاصل کردہ رقم اسحاق ڈار کے ذرائع آمدن سے زیادہ ہے۔
ضمنی ریفرنس میں کہا گیا کہ مرکزی ملزم یا ان کی فیملی آمدنی کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔
ملزم سعید احمد کے نام پر سات اکاؤنٹس کھولے گئے، بادی النظر میں یہ اکاؤنٹس اسحاق ڈار اور ان کی کمپنیوں کے مفاد میں استعمال ہوئے۔