دبئی (مانیٹر نگ سیل) سابق صدر(ر) جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کوچاہیے کہ وہ گورننس کے بار ے میں سیکھیں، وہ پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور وہ ایک ایماندار شخص ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہناتھا کہ پاکستان میں مسائل کا حل نکالنا اور حکمرانی کرنا آسان نہیں ہے، پرویز رشید اور مریم نواز نیوز لیکس میں ملوث ہیں،ا ن کو اس معاملے پر گرفتار کیا جانا چاہیے کیونکہ ڈان لیکس کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے ۔ پنجاب ہمیشہ شریف برادران کے کنٹرول میں رہا جبکہ نوازشریف پر جتنے الزامات ہیں سب درست ہیں اور وہ سیاست سے آوٹ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اعظم کو عدالت سے سزا ملنی چاہیے ،انہوں نے عوام کا پیسہ چوری کیا۔ بینظیربھٹوآصف زرداری کی کرپشن میں ملوث تھیں اور بینظیرجانتی تھیں کہ آصف زرداری کرپشن کررہے ہیں۔