• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات پر سات سال قید کی سزا،سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں خبردار کردیا تھا

Todays Print

اسلام آباد (رپورٹ :وسیم عباسی) سپریم کورٹ آج جمعرات کو کیلیبری جیسےا سکینڈل کی سماعت کرے گی۔ جو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بنی گالا مینشن کے این او سی سے متعلق ہے جس کے جعلی ہونے کا الزام ہے۔ بارہ کہو کی یونین کونسل کے سابق سیکر یٹر ی محمد عمر نے بدھ کو سپریم کورٹ میں بتایا کہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی کمپیوٹرائزڈ دستاویز جعلی ہے کیونکہ یونین کونسل کے پاس 2003ء میں کمپیوٹر نظام نہیں تھا جب یہ متنازع دستاویز جاری ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اکرم شیخ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں جعلی دستاویز پیش کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلسازی قابل تعزیر جرم ہے جس کی سزا سات سال قید ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کی سماعت کےدوران جعلی دستاویزات پیش کرنے پر سخت وارننگ دی تھی ۔ جسٹس عظمت سعید نے خبردار کیا تھا کہ جو بھی عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کرے گا اس کے لئے سات سال قید کی سزا ہے ۔

تازہ ترین