اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عسکری قیادت ن لیگ پیپلزپارٹی کو پسند نہیں کر تی، نواز شریف میں عدم تحفظ کا احساس انہیں دوسروں کے خلاف سازشیں کرنے پر مجبور کرتا ہے،عدلیہ بحالی تحریک در اصل مشرف ہٹاؤ تحریک تھی جبکہ نواز شریف کے ضمیرمیں کوئی گڑبڑ ہے ان کی کسی آرمی چیف ،صدر اور چیف جسٹس سے نہیں بنتی اور عدم تحفظ کا احساس انہیں دوسروں کے خلاف سازشیں کرنے پر مجبور کرتا ہے۔نیوز لیکس فوج کو نیچا دکھانے کے لئے تھی موجودہ عسکری قیادت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں کو ہی پسند نہیں کرتی، آصف علی زرداری نے بے شمار کرپشن کی ہے اور بینظیر بھٹو کا امریکی حلقوں میں بہت اثرو رسوخ تھا وہ انہیں وزیر اعظم بنوانا چاہتے تھے جبکہ میں نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی پیش کش کی تھی۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشریف نے کہا ہے کہ پا کستا ن کا نام فنائشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل ہونا سفارتی ناکامی ہے اور حکومت نے مؤثر انداز سے پاکستان کا موقف پیش نہیں کیا۔