لاہور(نمائندہ جنگ) پرویز مشرف کو ان کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا، آفاق ایڈوکیٹ نے دائر درخواست میں نشاندہی کی ہے کہ سابق فوجی صدر جنرل پرویزاشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کے نام سے سیاسی جماعت بنا رکھی ہے جسکے وہ خود سربراہ ہیں، پرویز مشرف کو 2013 کے عام انتخابات میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہل قرار دیا گیا،سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تحت نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہوسکتالہذا پرویز مشرف کو پارٹی کی صدارت کا عہدہ اپنے رکھنے کا کوئی قانونی استحقاق نہیں رہا اس لیے ان کو سیاسی جماعت سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔