لاہور ( کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے متعدد پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد بن اشرف کو ایس ایس پی آپریشنز کو راولپنڈی ، عمارہ شیرازی کو ایس ڈی پی او حضرواٹک ، فیض الحق نعیم کو ایس ڈی پی او پنڈ دادن خان جہلم ، تنویر امجد کو ایس ڈی پی او چناب نگر چنیوٹ ، نوید مرتضی کو ایس ڈی پی او کوتوالی فیصل آباد ،اے ایس پی سعود خان کو سی سی پی او آفس لاہور ، میر روحیل خان سی پی او آفس گوجرانوالہ ، اے ایس پی انعم فریال افضل ڈی پی او قصور آفس ، اے ایس پی فرحان خان ڈی پی او شیخو پورہآفس ، حنا نائیک بخت ڈی پی او اوکاڑہآفس ، اے ایس پی محمد آصف رضا سی پی او ملتان آفس ، اے ایس پی محمد اظہر سی پی او فیصل آبادآفس ، اے ایس پی فریال فرید سی پی او راولپنڈی آفس ، اے ایس پی محمد شعیب کو ڈی پی او آفس رحیم یار خان جبکہ سیف الرحمن کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔