لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ سید خورشید شاہ متوازن انسان ہیں لیکن پتہ نہیں کس نے انہیں ورغلایا یا چوہدری نثار کے خلاف کیا ہے ۔ انہوں نے جس طرح کی باتیں کہیں وہ انکے عہدے کے شایان شان نہیں اور انہیں کسی کے بارے میں ذاتی ریمارکس نہیں دینے چاہئیں ۔ یہ سلسلہ افسوسناک ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے ۔مجھے امید ہے کہ یہ ختم ہوگا اوردونوں شخصیات قومی اور ایسے ایشوز پر توجہ دیں گے جن کا قوم کو سامنا ہے پنجاب کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔