دنیا کی 25طاقت ور ترین افواج میں پاکستان کا نمبر تیرہواں ہےجبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی مجموعی لڑاکا نفری 9لاکھ 19ہزار، 951طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑہ اور 7ارب ڈالرز دفاعی بجٹ ہے۔
یہ اعداد و شمار 26فروری 2018کو امریکی فنانشیل و بزنس ویب سائٹ ’’بزنس انسائیڈر‘‘ سے حاصل کردہ ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے اثاثے 197جنگی جہازوں اور آبدوزوں پر مشتمل ہے۔
لڑاکا طیاروں کی تعداد 301ہے جبکہ 2924 لڑاکا ٹینک ہیں۔ فوجی طاقت کے حوالے سے ممالک کی درجہ بندی میں ایٹمی ہتھیاروں کو شمار نہیں کیا گیا ہے ۔
فوجی قوت کے حوالے سے امریکا سر فہرست ہے۔ جس کی آبادی 32 کروڑ سے زائد، فوجی نفری 23 لاکھ 63 ہزار سے زائد ، مجموعی طیارے 13762، لڑاکا طیارے 2296، جنگی ٹینک 5884، 19طیارہ بردار جہازوں کے ساتھ 415 بحری اثاثے اور دفاعی بجٹ 587.8ارب ڈالرز ہے۔
روس: آبادی 14کروڑ 23لاکھ سے زائد، فوجی نفری: 33لاکھ 71ہزار، طیارے 3794، لڑاکا طیارے 806، ٹینک 20216، ایک طیارہ بردار جہاز سمیت بحری اثاثے 714، دفاعی بجٹ 44.6ارب ڈالرزہے۔
چین کی آبادی ایک ارب 37کروڑ سے زائد، فوجی نفری: 3712500۔مجموعی طیارے 2955، لڑاکا طیارے 1271، ٹینک 6457، ایک طیارہ بردار جہاز سمیت بحری اثاثے 714۔ دفاعی بجٹ 161.7ارب ڈالرزہے۔
بھارت: آبادی ایک ارب 26کروڑ سے زائد، فوجی نفری: 42لاکھ سے زائد، مجموعی طیارے 2102، لڑاکا طیارے 676، ٹینک 44216، بحری اثاثے 295، دفاعی بجٹ 51ارب ڈالرز ہے۔
ان کے بعد فوجی طاقت کے اعتبار سے ترتیب وار فرانس، برطانیہ، جاپان، ترکی، جرمنی، مصر، اٹلی اور جنوبی کوریا ہیں۔ پاکستان کا نمبر تیرہواں ہے۔ اس کے بعد انڈونیشیا ، اسرائیل، ویت نام، برازیل، تائیوان، پولینڈ، تھائی لینڈ، ایران، آسٹریلیا، شمالی کوریا، سعودی عرب اور الجزائر ہیں۔