• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم شخص نے ایف آئی اے افسر بن کر میرے بیٹے کے نمبر پر کال کی: نادیہ حسین

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

معروف اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کو شوہر کی رہائی سے متعلق موصول ہونے والی کال پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اداکارہ نادیہ حسین نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ نامعلوم شخص نے ایف آئی اے افسر بن کر میرے بیٹے کے نمبر پر کال کی، بیٹے کے ذریعے مجھے میسج ملا کہ اس کے نمبر پر کال کروں۔

نادیہ حسین نے بتایا ہے کہ میں جھانسے میں نہیں آئی تو ساس کو کال کر کے ان کے بیٹے سےمتعلق ڈرایا، ان کالز پر میں نے اپنے شوہر کے تفتیشی افسر کو مطلع کیا۔

نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں بھی فراڈ سے متعلق شکایت جمع کراؤں گی۔

نادیہ حسین کے مطابق انہیں موصول ہونے والی کال پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو 54 کروڑ روپے کے خورد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید