لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعظم عباسی ، نواز شریف ، مریم نوازو دیگر لیگی رہنماوں کی عدلیہ مخالف تقاریر پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے برہمی کااظہارکرتے ہوئےریمارکس دیئے کہ پیمرا آئین پر عملدرآمد کرے یا پھر بند کر دیں ، جسٹس شاہد کریم نے سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کی ، درخواستگزار وکیل اظہر صدیق کے مطابق ن لیگی قیادت تواتر سے عدلیہ مخالف تقاریر کر رہی لیکن پیمرا خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ،پیمرا کے وکیل علی گیلانی نے جواز پیش کیا کہ پیمرا حکام کی مصروفیت کیوجہ اجلاس نہیں ہوسکا، اجلاس طلب کرنے اور عدلیہ مخا لف تقاریر پر کارروائی کی رپورٹ عدالت پیش کرنے کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے پیمرا کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے 8 مارچ تک کی مہلت دے دی۔