• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Ishaq Dar Allows To Contest In Senate Election

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار پیپلز پارٹی کے نوابزادہ نوازش علی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار مقدمات میں اشتہاری ہے اور ایک اشتہاری شخص انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں لہذا اسحاق ڈار کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

دو رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو سینیٹ کے الیکشن لڑنے کی منظوری دے دی ۔

 

تازہ ترین