• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: نواز شریف اور مریم نوازکا بلیو ایریا میں بیکری کا دورہ

Nawaz Sharif Maryam Nawaz Visit Bakery In Blue Area Islamabad

نواز شریف اور مریم نوازنے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع بیکری کا دورہ کیا، نواز شریف اور مریم نوازشہریوں میں گھل مل گئے،احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیر اعظم کا موڈ خوشگوار تھا،باہر نکلتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ آج آپ کو بھیگنے سے بچانا چاہتا ہوں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت سے واپسی پر مری جانے سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف چودھری منیر کی رہائش گاہ سے نکلے تو سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور انکی بیٹی کے ہمراہ بیکری پر جا پہنچے۔

بیکری میں پہلے سے موجود افراد اور عملے نے نواز شریف کو انکے اہل خانہ کے ساتھ داخل ہوتے دیکھا تو حیران رہ گئے خوشی کا اظہار کیا ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں ۔

شہریوں نے نواز شریف کو کہا کہ آپ کا سی پیک اور موٹروے بنانے کی سزا مل رہی ہے ۔سی پیک امریکہ کو کھٹکتا ہے اسی لیے آپ کے ساتھ ایسا ہوا

مریم نواز نے جیو نیوز سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے متعلق کہا کہ انہیں چھوڑو رہنے ہی دو۔

بیکری اور اسکے اطراف میں موجود شہری سابق وزیراعظم کی گاڑی کے اردگرد جمع ہو گئے ہاتھ ہلایا اور انہیں اپنے درمیان پا کر خوش دکھائی دیے۔

تازہ ترین