• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم نواز کی بیکری سے خریداری, شہریوں سے گھل مل گئے


سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازنے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع تہذیب بیکری سے خریداری کی اورشہریوں میں گھل مل گئے۔

شہریوں نے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور خوشی کا اظہار کیا اس موقع پرسابق وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیر اعظم کا موڈ خوشگوار تھا،باہر نکلتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ آج آپ کو بھیگنے سے بچانا چاہتا ہوں.

احتساب عدالت سے واپسی پر مری جانے سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف چودھری منیر کی رہائش گاہ سے نکلے تو اپنی صاحبزادی مریم نواز اور انکی بیٹی کے ہمراہ تہذیب بیکری پر جا پہنچے.

بیکری کے چیف ایگزیکٹو خلیل نون نے ان کا خیر مقدم کیا،سابق وزیراعظم نےکیک پیسٹریاں ، جوس اور بسکٹ خریدے، انہوں نے بیکری کے معیار کو سراہا،شہریوں نے نواز شریف کو انکے اہل خانہ کے ساتھ بیکری میں داخل ہوتے دیکھا تو حیران رہ گئے ،خوشی کا اظہار کیا ،ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں .

شہریوں نے نواز شریف کو کہا کہ آپ کو سی پیک اور موٹروے بنانے کی سزا مل رہی ہے ،سی پیک امریکہ کو کھٹکتا ہے اسی لیے آپ کے ساتھ ایسا ہوا.

ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی نواز شریف کو موٹر وے بنانے کی سزا دی گئی ہے۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سموسے سینیٹر پرویز رشید کےلئے لیے تھے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین