• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ میں مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،جسٹس شاہدکریم آج درخواست پرابتدائی سماعت کریں گے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیزایکٹ کے تحت نااہل شخص پارٹی صدرنہیں بن سکتا،عدالت نوازشریف کواسی قانون کے تحت پارٹی صدارت سے نااہل کرچکی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ، 63 کے تحت مشرف کو 2013 کے الیکشن میں نااہل قراردیاگیا،استدعا ہے کہ عدالت مشرف کوپارٹی صدارت کے عہدے سے نااہل کرنے کاحکم دے-
تازہ ترین