• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی کیمپ کراچی میں شروع،31کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کے لئے کھلاڑیوں نے قومی ہاکی کیمپ میں جمعے سے ہیڈ کوچ حسن سردار، کوچز محمد ثقلین اور ریحان بٹ کی نگرانی میں ٹریننگ شروع کردی۔ کپتان رضوان سینئر ہالینڈ میں لیگ کھیلنے کی وجہ سے تاخیر سے کیمپ جوائن کریں گے، ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں 31کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے۔ کوچ محمد ثقلین نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر فوکس کیا جائے گا۔ کامن ویلتھ گیمز اگلے ایشین گیمز کی تیاری کا حصہ ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ ایشین گیمز جیت کر چار سال بعد اگلے ورلڈ کپ میں براہ راست حصہ لیں۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ اولٹیمنز امکان ہے کہ سات مارچ تک کیمپ جوائن کر لیں گے۔ محمد ثقلین نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہمیں بھارت اور ملائیشیا کے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا ، بھارت کے ساتھ ہم پچھلے پانچ اور ملائیشیا سے تین میچز کھیل چکے ہیں اور تمام میچوں میں ناکام رہے ہیں اس لئے کوشش ہوگی کہ ان کے خلاف جیت کے تعطل کو ختم کیا جائے۔
تازہ ترین