واشنگٹن: کورٹنی ویویئر
نیویارک : جیسیکا ڈے
امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات پر بڑھتے ہوئے احتجاج کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے آلات پر پابندی لگانے کا کہا ہے جو قانونی ہتھیاروں کو مشین گن میں تبدیل کردیتے ہیں۔
منگل کو وائٹ ہاؤس میں بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو نیم خودکار رائفلز کو تیزی سے فائرنگ کرنے والے ہتھیار میں بدلنے والے آلات غیر قانونی بمپ اسٹاک پر پابندی کیلئے قواعد و ضوابط کی تجویز پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا تازہ ترین اقدام اس جانب اشارہ ہے کہ گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے پارک لینڈ میں مارجری اسٹونمین ڈگلس ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کے بعد انتظامیہ گنز کی محدود اقسام کے ضابطے بنانےکیلئے تیار ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اہم قواعد بہت جلد حتمی طور پر تیار ہوجائیں گے۔ہم اپنے بچوں کی مزید حفاظت کرسکتے ہیں،ہمیں لازمی اپنے بچوں کی مزید حفاظت کرنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی کارروائی کا مرکز فائرنگ میں استعمال ہونے والے آلات پر ہے،جن سے گزشتہ سال لاس ویگاس میں 58 افراد ہلاک ہوئے۔نیشنل رائفلز ایسوسی ایشن نے لاس ویگاس کے قتل عام کے بعد بمپ اسٹاک پر پابندی کا پہلے ہی مطالبہ کیا ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ ہکبی سینڈرز نے منگل کو نشاندہی کی کہ صدر بندوق کے خریداروں کے لئے قومی پس منظر کے حامل جانچ پڑتال کے نظام کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی حمایت کیلئے بھی تیار ہوسکتے ہیں۔
ہاکبی سینڈرز نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ پس منظر کی جانچ پڑتال کچھ ایسی بات ہے جو صدر زیادہ مؤثر بنانے اور اس عمل کو بہتر بنانے کے طریقے کیلئے معاون ہیں۔اور ہم دیگر عوامل پر بھی نظر رکھیں گے۔
صدر نے بات کی،جیسا کہ تالاسی کے ریاستی دارالحکومت کورل اسپرنگس سے آئے ہوئے اسٹونمین ڈگلس ہائی اسکول کے 100 طالب علموں نے قانون سازوں کو بندوق کے کنٹرول پر کارروائی کرنے پر زور دیا۔ طالب علموں نے بدھ کی شام کو سرکاری طلباء اور مظاہرین کے ساتھ ریاست کے دارالحکومت کے باہر ریلی نکالنے کی منصبہ بندی کی۔
گزشتہ قتل عام پر پر احتجاج امریکی بندوق کی پالیسی میں اہم تبدیلی لانے میں ناکام رہا۔تاہم بندوق کنٹرول کیلئے سماجی کارکنوں نے امید ظاہر کی کہ طالب علموں کا احتجاج تحریک میں نئی جان ڈال سکتا ہے۔
دی میامی ہیرالڈ نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فلوریڈا میں چند قانون ساز نیم خودکار رائفلز تک رسائی کو محدود کرنے کے منصوبہ پر غور کررہے ہیں،جس کے تحت صرف 21 افراد کی عمر کو حملہ آور رائفل خریدنے کی اجازت دی جائے اور رائفل خریدنے سے پہلے تین روزہ انتظار کی مدت نافذ کرنے کے قابل ہو۔
فلوریڈا سینیٹ میں بل ریپبلکنز کی جانب سے اس بل کی حمایت کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے تھا کہ قانون حتمی طور پر منظور کرلی جائے گی۔