• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے نمائندے سینیٹ انتخابات میں بک گئے،سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کے نمائندے کہلانے والے سینیٹ انتخابات میں بک گئے ، بکنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔

کراچی نشتر پارک میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہپر امن کراچی پورے ملک اور امت کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی کراچی کو پُرامن اور روشن بنائے گی ۔

کراچی کے نمائندے سینیٹ انتخابات میں بک گئے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کراچی میں نوجوانوں سے آگے بڑھنے کا حق چھینا گیا ہم نوجوانوں کو اختیارات دینا چاہتے ہیں، اگر جماعت اسلامی حکومت میں آئی تو ہم تعلیم کو مفت کریں گے، نئی یونیورسٹی قائم کریں گے، نوجوانوں کو تعلیم صحت اور روزگار دیں گےاور ہر یوسی کی سطح پر کھیل کا میدان بنائیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر مظلوم کی وکالت کرے گی انہوں نے کہا کہ کراچی ہر مسئلے پر ہراول دستے کا کردارکرتا ہے۔

کراچی کے نمائندے سینیٹ انتخابات میں بک گئے،سراج الحق

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کو کرپٹ عناصر کے لیے یوم حساب بنائیں گے،ہم صرف ووٹ نہیں معاشرے کی اصلاح بھی چاہتے ہیں۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نےخطاب کرتے ہو ئے کہا کہ شہر کراچی ہجرت کرنے والوں کا شہر ہےمگر افسوس کہ اس شہر کو ہمیشہ تقسیم کرنےکی کوشش کی گئی، سینیٹ الیکشن میں ہمارا ایک ہی امیدوار تھا وہ بھی کا میاب ہو گیا ۔

کراچی کے نمائندے سینیٹ انتخابات میں بک گئے،سراج الحق

انہوں نےمزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں کامیابیوں کا سفر آج سے شروع ہوگیا ہے، جن پارٹیوں کے 65 سے زائد امیدوار تھے ان کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

تازہ ترین