• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغی کے گوشت میں کوئی خرابی نہ ہونا خوش آئندہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (حنیف خالد) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مرغیوں کو دی جانے والی خوراک کے بارے میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران مرغیوں کے گوشت سے حاصل کئے گئے نمونوں کی رپورٹ کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ مرغی کے گوشت میں خرابی نہ ہونا خوش آئند بات ہے اور مرغی کے گوشت میں کسی قسم کے کوئی جراثیم نہیں پائے گئے ہیں۔ عدالتی معاون کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیصل مسعود نے اس کیس کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں لیبارٹری رپورٹ پیش کی جس کے مطابق مرغی کے گوشت میں کسی قسم کے جراثیم نہیں پائے گئے ہیں۔ اس کیس کی اگلی سماعت 9مارچ کو ہو گی۔ واضح رہے کہ اس وقت پولٹری انڈسٹری پاکستان کی صف اول کی انڈسٹری ہے جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور اس سیکٹر میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
تازہ ترین