• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنانی وزیراعظم کا پھر دورہ سعودی عرب، ولی عہد سے ملاقات

کراچی(نیوزڈیسک)لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے ہفتےکو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورت حال میں نئی تبدیلیوں پر بھی گفتگو کی گئی، اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔غیرملکی میڈیا کےمطابق لبنانی وزیر اعظم نے گزشتہ برس 4 نومبر کو سعودی عرب میں قیام کے دوران منصبِ وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اچانک اعلان کر کے خطے میں ایک سیاسی بحران پیدا کر دیا تھا۔ الحریری نے لبنان پہنچ کر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا تھا لیکن اس دوران سعودی عرب کو شدید بین الاقوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تازہ ترین