برطانوی حکومت نے بھارتی شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد آباد میں پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ لندن جانے والے طیارے میں کئی برطانوی شہری سوار تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ میری ہمدردی ان تمام مسافروں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے جو اس سانحے سے متاثر ہوئے ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کے ساتھ مل کر حقائق معلوم کرنے اور مدد فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔