اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے سپریم قائد محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اتوار 11مارچ کو فوارہ چوک راولپنڈی میں دن 2بجے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔ ورکرز کنونشن کیلئے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے لی گئی ہے۔ ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے راولپنڈی کی چھ تحصیلوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کارکنوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں کارکن جمع کرنے کا مقابلہ ہوگا۔