• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر صاف پانی منصوبہ، آرمی چیف نے سنگ بنیاد رکھ دیا

گوادر صاف پانی منصوبہ، آرمی چیف نے سنگ بنیاد رکھ دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، پاک فوج بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ متحدہ عرب عمارات اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت کے تعاون سے قائم کیا جارہا ہے ۔

منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے میں امن اور خوشحالی کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں، خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی، ان منصوبوں سے مستفید ہو کر بلوچستان کے عوام صوبے کی معاشی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرسکیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان اس وقت خطے کا معاشی مرکز بنے گا جب صوبے کے عوام ان منصوبوں سے صحیح معنوں میں مستفید ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس منصوبے سے مقامی افراد کی 44 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی ضروریات پوری ہوسکیں گی اور گوادر کے شہریوں کیلئے صاف پانی کے حصول کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا، یہ منصوبہ 88 لاکھ یومیہ گیلن پانی کی فراہمی کی صلاحیت رکھتا ہے، منصوبہ 6 سے 8 ماہ میں مکمل ہوکر گوادر اور گردونوا میں پانی کی قلت کو دور کرے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، متحدہ عرب امارات کے سفیر اور کمانڈر سدرن کمانڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔


تازہ ترین