• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے اپنا بیانیہ عوام سے منوالیا، فضل الرحمان

نواز شریف نے اپنا بیانیہ عوام سے منوالیا، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنا بیانیہ عوام سے منوالیا ، عوامی لہر نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

رحیم یار خان میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا مسلمانوں کا قتل عام کرکے امن کی بات کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی دنیاوی قوت کو خدا ماننے کی بجائے اللہ کی اطاعت کی جائے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذہب بیزار اور لبرل طبقے کو میں نے مذہب اور مذہبی نظام کے خلاف انتہا پسند پایا ہے، شاید ہی دنیا میں کوئی اور انتہا پسند ہو، کبھی کہتے ہیں ہم دینی مدارس کے طلبا کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، ہمارے لیے فکر مند نہ رہیں، ہم قومی دھارے کا حصہ ہیں، آپ لوگ اسلامی دھارے میں آجائیں۔

تازہ ترین