• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف پر تنقید سےپہلے عمران خان کو شرم آنی چاہیے،مریم اورنگزیب

 شہباز شریف پر تنقید سےپہلے عمران خان کو شرم آنی چاہیے،مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے شرم آنی چاہیے،عمران خان کے حصے کا کام بھی شہباز شریف نے کیا ہے۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران صاحب تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے ،یہ شہبازشریف تھے جنہوں نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی مدد کی ۔

پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کا جواب آئندہ انتخابات میں عمران خان کو پاکستان کے عوام دیں گے،عمران خان کے پاس گالیوں، جھوٹ، بہتان اور امپائر کی انگلی کے سوا کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب حسد نہ کریں کام کرنا سیکھیں ۔

تازہ ترین