• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کی ترقی سے ملک بھر کی خوشحالی وابستہ ہے،حسین اسلام

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے گوادر ڈویلپمنٹ و کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی حسین اسلام نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی پورے ملک خصوصاً بلوچستان کی ترقی سے منسلک ہے جبکہ گوادر کی ترقی کیلئے بحیثیت مشیر انہیں جو ٹاسک دیا گیا ہے وہ اسے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن کے مطابق پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، نومنتخب سینیٹرز انوار الحق کاکڑ ، احمد خان ، نصیب اللہ کاکڑ، صادق سنجرانی اور ثنا جمالی کی موجودگی میں صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے جو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پورا کر نے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھو ں گا۔ انہو ں نے کہا کہ گڈ گورننس کے علاوہ صاف و شفاف بنیادوں پر گوادر اور ساحلی علاقوں کوترقی دی جائیگی۔ تاکہ سی پیک منصوبے پر حقیقی معنوں میں ترقی مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں نئے منصوبے بنائے جائیں گے۔ جبکہ جاری منصوبوں پر پیش رفت کو تیز تر کیا جائیگا۔
تازہ ترین