ملتان(سٹاف رپورٹر) یونین کونسل نمبر51نوید کالونی میں میئر ملتان چوہدری نوید ارائیں نے گزشتہ روز سیوریج کے نالے اور ٹف ٹائل کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عام الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی۔ اس موقع پر رانا سجاد ،رانا انارگل،ڈاکٹر حق نواز،سیف اﷲ ، شمشیر شاہ،ملک نذیر،یامین بلوچ،رانا عبدالشکور،رائواختر،جاوید تبسم ودیگر موجود تھے۔