• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قسمیں کھانے والے جج کے دل میں ملال ضمیر پر بوجھ ہے، مریم نواز

قسمیں کھانے والے جج کے دل میں ملال ضمیر پر بوجھ ہے، مریم نواز

گجرات(جنگ نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ قسمیں کھانے والے جج کے دل میں ملال ضمیر پر بوجھ ہے، نااہل کرنیوالوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیںملنا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سینیٹظ انتخابات میں تاریخ رقم کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ارکان اسمبلی نے کوئی دباؤ نہیں لیا اور نا نواز شریف کا ساتھ چھوڑا، انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لئے پارٹی کا نام چھن جانے کے باوجود مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔ مریم نواز نے کہا کہ جس تیزی سے عدالتی فیصلے نواز شریف کے خلاف آرہے ہیں اتنی ہی تیزی کے ساتھ عوام کی جانب سے نواز شریف کے حق میں فیصلے آرہے ہیں۔

تازہ ترین