گجرات (نمائندہ جنگ) ناجائز تعلقات کے شبہ پر امام مسجد نے بیوی اور کزن کو قتل کر کےخود کشی لی ، تھانہ صدر کھاریاں کے گاؤں مرزا طاہر میں چنیوٹ کے رہائشی امام مسجد ابوبکر نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر اپنی بیوی ثریا بی بی اور کزن خوشاب کے رہائشی سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، ابوبکر کی شادی 7سال قبل خوشاب کی ثریا سے ہوئی تھی ،پولیس نے مقتولہ کی بہن کلثوم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔