کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں اتوار کوفائرنگ کے دومختلف واقعات میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق علی بھائی روڈ پر خراد مشین کی دکان پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں22سالہ سجاد علی سکنہ ہزارہ ٹائون /بشیر ٹائون جاں بحق ہوگیا فائرنگ کے وقت دکان کامالک اصغر علی کسی کام کے سلسلے میں سامنے والی دکان گیاتھا مقتول اصغر علی کا بھانجا تھا دوسرے واقعے میں پو لیس کے مطابق رحمت کالونی سرکی روڈ کا رہائشی ٹریفک پولیس اہلکار مبشر عباس اتوار کی شب گلستان روڈ پر کے شاپنگ سنٹر سے اپنی ڈیوٹی ختم کرکے مو ٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا وہ جیسے ہی سرکی روڈ پہنچا تو نا معلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کےنتیجے میںوہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا میت ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد پولیس لائن منتقل کی گئی پولیس کے مطابق مبشر عباس سٹی تھانے سے ایک ما ہ قبل ٹریفک پولیس میں گیا تھا پولیس اہلکار کاپنجاب کے علاقے جھنگ سے تعلق تھا۔