وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے ہی الزام لگارہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے پاس 30ووٹ تھے جبکہ چوہدری سرور کو 44ووٹ کیسے مل گئے ؟
ان کا مزید کہناتھاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اس معاملے پر کونسا ایکشن لیا؟وہ صرف ٹوئٹ ہی کردیتے، لیکن انہوں نے ایسا بھی نہیں کیا ۔
وزیر مملکت کا یہ بھی کہناتھاکہ قانونی فیصلے کے ذریعے ن لیگ کو سینیٹ الیکشن سے باہر کیا گیا لیکن ن لیگ کی جو مہر لوگوں کے دلوں پر لگی ہے وہ نہیں مٹ سکتی۔