• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف 26 ویں درخواست،وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف ایک اور متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔سابق وزیر اعظم اور انکی بیٹی کیخلاف یہ توہین عدالت کے الزام میں 26 ویں درخواست ہے.لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشاندہی کی گئی ہے. درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے یہ اعتراض اٹھایا کہ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلہ کے حوالے سےباپ بیٹی تواتر سےعدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔عدلیہ مخالف تقاریر اور عدلیہ پر نکتہ چینی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں جو ملکی قوانین کے تحت جرم ہے۔ پیمرا اپنی قانونی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور یہ تقاریر نشر کرنے سے روکنے کیلئےکوئی کارروائی نہیں کر ریا۔ عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس لیا جائے اور پیمرا عدلیہ کی تخضیک پر مبنی تقاریر کی نشریات روکنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین