• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اہلحدیث ملتان کے2 رہنمائوں کےمابین تنظیمی اختلافات ختم، ملکر کام کرنے پر اتفاق

ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے دو اہم رہنمائوں کے مابین تنظیمی اختلافات ختم مستقبل میں متحد ہو کر کام کرنے پر آمادگی ، 8مارچ سے لاہور میں ہونے والی اہلحدیث کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات مل جل کریں گے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کا اجلاس مولانا اسلم مجاہد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں شیخ محمد شریف چنگوانی ، علامہ عبد الرحیم گجر ، علامہ عنایت اللہ رحمانی ، علامہ خالد محمود فاروقی ، حافظ عتیق الرحمن ، پروفیسر اکرم ہریری ، محمد اقبال انجم سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ محمد شریف چنگوانی نے کہاہے لاہور کالا شاہ کاکو میں منعقدہ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ملک و قوم کے استحکام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔
تازہ ترین