کوئٹہ(این این آئی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 1000کلو حشیش قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم اسمگلرز بھاری مقدار میں منشیات اندرون ملک اسمگل کرناچاہتے ہیں جس پر کوسٹ گارڈز کے عملے نے علاقے کی نگرانی شروع کردی اسی دوران تربت روڈ سے تھوڑا دور نیلنیٹ(گوادر)کے قریب کچے علاقے میں کوسٹ گارڈز کے عملے کو ایک مشکوک گاڑی کھڑی نظرآئی جب گاڑی کو چیک کیا گیا تو 60تھیلو ں میں بند 1000کلو گرام حشیش برآمد ہوئی کوسٹ گارڈز کے عملے نے گاڑی اور منشیات کو قبضے میں لے لیا جو نامعلوم اسمگلر بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے ۔