• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں سینیٹر کے لیےووٹ پانچ کروڑ میں فروخت ہوا، شیخ رشید

خیبرپختونخوا میں سینیٹر کے لیےووٹ پانچ کروڑ میں فروخت ہوا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹر کے لیے ایک ووٹ چارسے پانچ کروڑروپے میں فروخت ہوا،بلوچستان کی تو ساری اسمبلی ہی بک گئی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ دہری شہریت پر سپریم کورٹ نے اچھا نوٹس لیا، چار سینیٹرز دہری شہریت والے نکلے۔ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ چار مزید سینیٹرز دہری شہریت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دُہری شہریت والے سینیٹ میں نہیں ہونے چاہئیں،کل کوکوئی بھارتی نکل آیا توکیا بنے گا؟ امیدواروں کے غیرملکی اثاثوں، کریمنل ریکارڈ کا بھی علم ہونا چاہیے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ووٹ کے پانچ کروڑ روپے کی بولی لگی جب کہ بلوچستان کی پوری اسمبلی بک گئی، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف سے کھیلتے ہیں اور انہیں اس طرح کے کھیل میں تجربہ بھی بہت ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

تازہ ترین