گوادر بندرگاہ سے آج سے پہلی مرتبہ کمرشل شپنگ کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد ہفتے میں ایک بار ہر بدھ کو دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے لیے سروس شروع کی جائے گی۔
چیئرمین گوادر پورٹ ہولڈنگ زینگ باوزونگ کے مطابق کوسکو شپنگ لائن کی طرف سے 5000 کنٹینرز گنجائش کا جہاز اس روٹ پر چلایا جائے گا۔
پورٹ اینڈ شپنگ کے ذرائع کے مطابق زینگ باوزونگ کا کہنا تھا کہ یہ سروس اس طرح سے ترتیب دی گئی ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے کنٹینر گوادر لایا اور گوادر سے لے جایا جا سکے گا۔
زینگ باوزونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی دیگر بندرگاہوں کے برخلاف گوادر میں کنٹینر 48 گھنٹے سے پہلے کلیئر کیا جائے گا اور تاجروں کو اسٹوریج میں بھی جگہ کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔