• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، ان کے بچوں کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سپریم کورٹ میں آج بروز بدھ پانامہ پیپرز لیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بنچ کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد کو نواز شریف اور ان کے بچوں مریم ،حسن اور حسین ،دامادکیپٹن (ر) صفدراور سمدھی اسحاق ڈار کے خلاف قائم نیب ریفرنسز کے حتمی فیصلہ سے متعلق دی گئی 6ماہ کی مدت میں اضافہ کے حوالے سے قومی احتساب بیورو کے پراسیکیو ٹر جنرل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوگی ، جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میںجسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا ۔ 

تازہ ترین